• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکدرہ تیمرگرہ سرکٹ سے بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی

پشاور(نیوز ڈیسک)220کے وی چکدرہ- تیمرگرہ سرکٹ کو گزشتہ روز چالو کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے سوات ,چکدرہ،تیمرگرہ اورملحقہ علاقوں میں اوورلوڈنگ کا مسئلہ ختم ہوگیا ہے اور اب سوات اور دوسرے علاقوں میں کوئی اضافی لوڈشیڈنگ نہیں ہے،اسی طرح 220 کے وی چکدرہ گرڈ سے لوڈ کی استعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، چکدرہ، تیمرگرہ سرکٹ کے چالو ہونے سے 132کے وی چکدرہ اور تیمرگرہ گرڈز سے منسلک علاقوں میں لووولٹیج کا خاتمہ ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل لاسز میں بھی کمی آئے گی،132کے وی چکدرہ اور تیمرگرہ میں اوورلوڈنگ کا مسئلہ بھی ختم ہوجائے گا،جس کی وجہ سے سوات اوردوسرے علاقوں میں اضافی؍ فورسڈ لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔،132کے وی چکدرہ گرڈ سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور لووولٹیج ,پاوربریک ڈاؤنز اوربجلی سے متعلقہ شکایات کا خاتمہ ہوا ہے جسے ان علاقوں کے عوام نے سراہا ہے۔،اس نئے سرکٹ سے سوات،چکدرہ اورملحقہ علاقوں کو بجلی فراہمی کا دوسرا ذریعہ بھی مہیا کردیاگیا ہے ،جس سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بجلی کی فراہمی فوری طورپر ممکن بنادی جائے گی۔چکدرہ سرکٹ کی جلد سے جلد تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے پسکو ملازمین نے دن رات بھرپور محنت کی جس کے نتیجے میں چکدرہ سرکٹ کی تعمیر اور اس کو چالو کرنے کا عمل کم سے کم مدت میں مکمل کیا گیا جو کہ پسکوملازمین کی محنت اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اورلگن کا نتیجہ ہے۔
تازہ ترین