• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ کے رہائشی نوجوان خضر بن مصطفیٰ البرناوی نے آن لائن شادی کرلی جس میں مہمانوں نے بھی ویڈیو کے ذریعے شرکت کی۔

مکہ کے رہائشی نوجوان خضر بن مصطفیٰ البرناوی نے ویڈیو کانفرنسنگ ایپلیکیشن زوم پر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا۔

نوجوان نے آن لائن انتظام کرنے کے لیے مکہ کی فلاحی تنظیم سے مدد طلب کی تھی۔

شادی کی تقریب میں دلہن دولہا کے رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ مجلس عامہ کے اراکین نے شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں نے آن لائن شرکت کر کے روایت کے مطابق تمام رسومات ادا کیں اور ایک ساتھ گی گا کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

آن لائن ہونے والے مہمانوں نے دولہا دلہن کو ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعے ہی مبارک باد پیش کی اور انہیں کورونا ختم ہونے کے بعد دعوت دینے کا عندیہ بھی دیا۔

تازہ ترین