امریکا نے روس کے تین شہریوں اور پانچ کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں لگادی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لگائی پابندیوں کا تعلق ان روسی شہریوں سے ہے جو امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے میں ملوث قرار دیئے گئے تھے۔
امریکی حکومت نے ایگور لورینکوف، آندرے مینڈیل اور میخائل پوٹیپکن پر امریکی انتخابات میں مداخلت کاالزام لگاتے ہوئے پابندیاں عائد کی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے روسی تاجر یویگینے پریگوزین Yevgeny Prigozhin پر پچھلے برس الزام لگایا تھا کہ وہ 2016ء میں امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت میں ملوث تھا۔