• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر پر میرے جعلی اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں: انور مقصود


معروف ادیب و افسانہ و ڈرامہ نگار انور مقصود نے ٹوئٹر پر اُن کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس رپورٹ کرنے کی درخواست کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے انور مقصود نے لکھا کہ ’کچھ لوگ اب بھی میرے نام سے ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹ چلا رہے، مجبوراً اب مجھے ویڈیو میں اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی دینا پڑ رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر پہ بس یہ میرا آفیشل اکاؤنٹ ہے باقی میرے نام سے جتنے جعلی اکاؤنٹس ہیں انہیں آپ رپورٹ کریں۔‘

19 سیکند کے مختصر ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ٹوئٹر پر میرا اکاؤنٹ

@ANWARMAQS00D01 ہے، باقی جو میرے نام سے اکاؤنٹ ہیں وہ سارے فیک ہیں اگر آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو انہیں رپورٹ کریں۔‘

اِس سے قبل انور مقصود نے اپنے ایک اور ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’بلآخر انہوں نے جعلی اکاؤنٹس سے تنگ آکر مجبوراً اپنا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔‘

یاد رہے کہ تمام ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انور مقصود کے نام سے آئی ڈیز اور پیجز بنے ہوئے ہیں جن سے وقتاً فوقتاً مزاحیہ اور تنقیدی ٹوئٹس یا اسٹیس شیئر کیے جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین ان اکاؤنٹس کو انور مقصود کا اکاؤنٹ سمجھ کر فالو یا پیج کو لائیک کرتے ہیں، اسی وجہ سے اُن جعلی آئی ڈیز یا پیجز پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔

تازہ ترین