• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ 96 ہزار 738 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 86 ہزار 885 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 49 لاکھ 54 ہزار 292 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 634 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 81 لاکھ 55 ہزار 561 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 40 ہزار 140 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 16 ہزار 747 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 18 لاکھ 30 ہزار 645 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 459 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 45 ہزار 962 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 75 ہزار 523 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 70 ہزار 909 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 24 ہزار 929 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 70 ہزار 169 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 11 ہزار 770 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 46 ہزار 369 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 12 ہزار 417 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 37 ہزار 724 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 186 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 21 ہزار 205 ہو گئے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 36 ہزار 906 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 17 ہزار 635 ہو گئے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 4 ہزار 453 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 3 لاکھ 11 ہزار 49 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 413 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 4 ہزار 574 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 53 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 911 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

امریکا، برطانیہ اور روس میں کورونا ویکسین کے کامیاب ٹرائل

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 13 ہزار 410 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 64 ہزار 561 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 325 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 474 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 612 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 426 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 73 ہزار 751 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 942 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار 737 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین