• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش: جعلی کورونا رپورٹس دینے والا اسپتال کا مالک گرفتار

بنگلا دیش میں ہزار مریضوں کو کورونا وائرس کی جعلی رپورٹس دینے پر اسپتال کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈھاکا کے 2 کلینکس میں ہزاروں مریضوں کو کورونا وائرس کی جھوٹی رپورٹس جاری کی گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ محمد شاہد نامی اسپتال کے مالک کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں کلینکس نے 6 ہزار 300 افراد کو کورونا وائرس کی منفی رپورٹس بغیر ٹیسٹ کے جاری کی تھیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کورونا وائرس نے اب تک 2 ہزار 457 شہریوں کی جان لی ہے جبکہ اس وائرس کے تاحال 1 لاکھ 93 ہزار 590 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: تین بنگلا دیشی کرکٹرز کورونا کے شکار

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ 96 ہزار 738 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 86 ہزار 885 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 49 لاکھ 54 ہزار 292 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 634 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 81 لاکھ 55 ہزار 561 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین