• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شو میں سارہ اور فلک نے بریک میں بھی بات نہیں کی تھی: فرح سعدیہ

ٹیلی ویژن کی کامیاب میزبان فرح سعدیہ نے نئی شوبز جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کے حوالے سے کہا ہے کہ تین سال قبل شو میں دونوں نے ساتھ شرکت کی لیکن بریک میں بھی بات نہیں کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سارہ خان اور فلک شبیر کے شو میں شرکت کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فرح سعدیہ نے جوڑی کو منگنی کی مبارکباد دی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تین سال قبل شو میں ساتھ شرکت کرنے والے سارہ اور فلک کے بارے میں اُس وقت کوئی یہ نہں جانتا تھا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو زندگی بھر کا ساتھی چُن لیں گے۔

فرح سعدیہ نے شو میں سارہ خان اور فلک شبیر سے ملاقات کے حوالے سے لکھا کہ ’مجھے نہیں یاد کہ دونوں نے ایک دوسرے سے بریک میں بھی کوئی بات کی ہو۔‘

انہوں نے جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’دو بہت اچھے انسانوں کا ملاپ اللہ مبارک کرے ، آمین۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلک شبیر اور سارہ خان نے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے اور دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

تازہ ترین