• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔موجودہ صورتِ حال میں جب کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاط کی جا رہی ہے تو ایسے حالات میں عید الاضحی کی قربانی کا ارادہ ترک کر دیا جائے تو کیا ایسا فرد گناہ گار ہوگا؟

جواب:۔کورونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیرضرور اختیار کریں، لیکن اس میں اس درجہ مبالغہ کرنا کہ شرعی احکام کو ترک کردیا جائے، شعائر اسلام کی صورت مسخ کردی جائے، جائز نہیں،اگر آپ کے لیے اپنے گھر میں قربانی کا اہتمام ممکن نہیں ہے تو کسی جگہ اجتماعی قربانی میں حصہ لے لیں ،لیکن صاحب نصاب ہونے کے باوجود قربانی نہ کرنے سے شدید گناہ گا ر ہوں گے۔ 

رسول اللہ ﷺنے ایسے شخص پر جو وسعت کے باوجود قربانی نہ کرے، شدید ناراضی کا اظہار فرمایا ہے اور اسے عید گاہ کے قریب آنے سے بھی روک دیا ہے۔ 

تازہ ترین