آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال :۔حکومت نے ایک شخص کو عوام میں تقسیم کے لیے کچھ اشیاء دیں، مگر اس شخص نے وہ اشیاء بازار میں فروخت کردیں ۔ ان اشیاء کوفروخت کرنا کیسا تھا؟ جس نے اشیاء خریدیں ،اسے معلوم تھا کہ یہ سرکاری اشیاء برائے تقسیم ہیں، مگر پھر بھی اس نے خرید لیں ،اس کاخریدنا کیسا ہے؟
جواب:۔بیچنے والا اورخریدار دونوں حرام کے مرتکب ہوئے ہیں اور سزا کے مستحق ہیں ۔حکومت چاہے توخریدوفروخت کو کالعدم قرار دے دے اور اشیاء بازیاب کرالے یا چاہے توخریدوفروخت کامعاملہ نافذ کرکے قیمت وصول کرلے ۔