• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریپ گلوکار نے صدارتی انتخابات کیلئے فارم جمع کرا دیے

امریکی ریپ گلوکار کانیے ویسٹ نے صدارتی انتخابات کے لیے ریاست اوکلاہوما سے نامزدگی فارم جمع کروادیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکلاہاما الیکشن بورڈ کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ  گلوکار نے 16 جولائی کو نامزدگی فارم جمع کروائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار نے صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی فارم جمع کرانےکیلئے 35 ہزار امریکی ڈالر فیس بھی ادا سمیت دیگر لازمی شرائط کے حوالے سے بھی دستاویزات جمع کرادیں۔

اوکلاہاما سے کانیے ویسٹ سمیت دیگر دو صدارتی امیدوار بھی آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

امریکا کے صدارتی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے امریکا کے نئے صدر کے لیے کانٹے کا مقابلہ ریپبلک پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے جوبائیڈن کے درمیان ہوگا۔

واضح رہے کہ گلوکار نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پرصدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اب تک کانیے ویسٹ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کے طور پر جانا جاتا تھا مگر اب وہ خود صدارتی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

43 سالہ کانیے ویسٹ مشہور رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشیان کے شوہر ہیں اور امریکا کے معروف ریپر، گلوکار، انٹرپرینیور، پروڈیوسر اور دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 شخصیات میں بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین