• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا نے اپنے دانتوں کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

بھارتی اداکارہ و پروڈیوسر انوشکا شرما نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ اپنے دانتوں کی خوبصورتی اور صحت برقرار رکھنے کے لیے کیا کرتی ہیں ۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران شوبز سے جڑی مشہور و معروف شخصیات کو اپنے مداحوں سے قریب ہونے کا موقع ملا ہے، اس دوران بیشتر اداکار میزبان بن کر دوسروں کے ا نٹرویو کرتے دکھائی دے رہے ہیں تو کچھ فنکار اپنی روزانہ کی روٹین اور زندگی گزارنے کے طور طریقے اپنے مداحوں سے تصاویر اور ویڈیو کے ذریعے شیئر کرتے نظر آ رہے ہیں۔


بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی خوبصورت مسکراہٹ سے تو ہر کوئی واقف ہے اور مسکراتے ہوئے خوب چمکتے ہوئے دانت اُن کی مسکراہٹ کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔

انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے دانتوں کی دیکھ بھال سے متعلق تصاویر اور پیغام شیئر کیا ہے۔

انوشکا شرما کا پیغام میں کہنا ہے کہ ’وہ روزانہ صبح نہار منہ اپنے منہ میں کچھ چمچ تیل بھر کر چند منٹوں کے لیے اسے پورے منہ میں گھماتی ہیں ، دانتوں کی اس طریقے سے صفائی اور دیکھ بھال کرنے کا عمل برسوں پرانا ہے اور اس عمل کو ’کاولا ‘ یا ’ گندوشا ‘ کہتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’منہ میں تیل بھر کر اس طرح دانتوں کے گرد گھمانے سے دانتوں کی صفائی اور صحت اچھی ہوتی ہے، اس عمل سے جسم میں موجود مضر صحت مادوں کا بھی صفایا ہوتا ہے۔‘

انوشکا کا مزید کہنا تھا کہ ’جیسا کہ آج کل ہم سب ہی اپنی صحت کا بہتر طریقے سے خیال رکھ رہے ہیں اور قوت مدافعت مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تو اُنہوں نے سوچا کے یہ طریقہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں۔‘

اپنے پیغام کے آخر میں انوشکا شرما نے کہا کہ ’ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ آپ سب کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔‘

واضح رہے کہ یہ عمل صدیوں پرانا ہے ، اس عمل سے دانتوں کی صحت برقرار رہتی ہے اور منہ سے بدبو کا خاتمہ ہوتا ہے، اس عمل کے لیے کھوپرے کا تیل استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین