• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن جادھو دہشتگردی کا اعتراف کرچکا ہے، وزیر خارجہ


وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن جادھو اپنے منہ سے دہشتگردی کا اعتراف کرچکا ہے، ہم نے عالمی عدالت کے فیصلے کو قبول کیا، مگر بھارت کارویہ ہمیشہ منفی رہاہے، اس نے کبھی تعاون نہیں کیا۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری سوچ مثبت ہے ہمیشہ حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں، ہم قانون کےدائرے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہاپسند طبقے کی حکومت ہے جو انسانی تقاضوں اور قانون کو نہیں دیکھتا، بھارتی انتہاپسند حکومت اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ چین نے بھارت کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی بہت کوشش کی، مگر بھارتی انتہاپسند حکومت نے چین کو بھی نہیں بخشا، جبکہ بھارت نے بنگلادیش کو بھی نشانہ بنایا، سری لنکا سے رویہ بھی سامنے ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہوتا جارہا ہے، عالمی سطح پر بھارت کو ناکامیوں کا سامنا ہے اور ہندوتوا سوچ برقرار رہی تو بھارت سے بہتری کی توقع نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین