• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ نور حق میں کےالیکٹرک مرکزی شکایتی سیل کا افتتاح

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں کے الیکٹرک مرکزی شکایتی سیل کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کل سے شہر بھر میں احتجاج شروع ہوگا، حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مظاہرہ کررہی ہے، جب کہ حکومت کو اقدامات لینے چاہئیں، ایم کیو ایم بھی حکومت میں ہے مگر احتجاج کرتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، مگر صورتحال مزیدبدتر ہوگئی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ احتجاج کے ذریعے حکومت اور کے الیکٹرک پر دباؤ ڈالیں گے، عوام کی شکایات حل نہ ہوئی توکے الیکٹرک کے دفاترکا گھیراؤ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے الیکٹرک کی برقی دہشت گردی کے خلاف ہمارے ساتھ ہے، جبکہ وفاقی و صوبائی حکومت نے کے الیکٹرک کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے۔

تازہ ترین