• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشتی کے عملے کی حاضر دماغی نے مسافروں کو حادثے سے بچایا


برطانیہ میں ایک مسافر بردار سمندری جہاز کے ہیسلمن کی حاضر دماغی نے سیکڑوں مسافروں کی جان بچالی۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 6 نومبر 2018 کو مسافر کشتی اور برطانیہ کی نیوکلیئر پاور سب مرین سمندر میں 50 سے 100 میٹر تک ایک دوسرے کے قریب آ گئے تھے۔

اس میں بتایا گیا کہ آبدوز کے عملے کے غلط اندازے کی وجہ وہ مسافر کشتی سے ٹکرانے کے قریب ہوگئی تھی۔

تاہم مسافر کشتی کے افسر نے حاضر دماغی دکھا کر کشتی کا رخ موڑ کر آبدوز سے ٹکرانے سے بچایا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عملے کے بروقت فیصلے سے بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا تھا۔

تازہ ترین