• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب میں رضاکارانہ رقم واپس کرنے والے محکمہ بلدیات کے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


محکمہ بلدیات سندھ نے اپنے ہی افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا اور قومی احتساب بیورو (نیب) میں رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے والے افسران کی تفصیلات سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے طلب کر لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری بلدیات نے نیب سے رضاکارانہ رقم واپس کرنے والوں کی تفصیلات مانگیں جو انہیں فراہم کردی گئی ہیں۔

رقم واپس کرنے والے 23 افسران لوکل گورنمنٹ میں مختلف عہدوں پر فائز ہیں جن میں چیف میونسپل افسر و دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان افسران نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو کم رقم جمع کروانے کا تاثر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 25 لاکھ سے کم رقم جمع کروانے والوں کے خلاف کارروائی جعل سازی سے رکوائی گئی تھی۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے 23 افسران کی برطرفی کے لیے اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا ہے۔

تازہ ترین