• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو باخبر رکھنے میں کیبل آپریٹرز کا اہم کردار ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کو باخبر رکھنے اور تفریح فراہم کرنے میں کیبل آپریٹرز کا اہم کردار ہے۔

گورنر سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کی این او سی کے ساتھ کیبلز کو انڈر گراؤنڈ کرنے کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے  ملاقات کی۔ اس موقع پر مئیر وسیم اختر، رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی بھی موجود تھے۔

کیبل آپریٹرایسوسی ایشن کے وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر خالد آرائیں نے کی۔

ملاقات میں کیبل آپریٹرز کے مسائل، کےالیکٹرک کے ساتھ معاملات اور دیگر امور پر بات ہوئی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مشکل سے مشکل مسئلےکا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ہر کسی کو کراچی کے شہریوں کے مفاد کو فوقیت دینا چاہئے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں تاروں کا بے ہنگم جال رکاوٹ ہے، سڑکوں سے کیبل انڈر گراؤنڈ کرنے کی این او سی دینے کے لئے تیار ہیں۔

 کیبل آپریٹرز کے وفد کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک سے معاہدہ ہوا ہےکہ پولز پر موجود کیبل نہیں کاٹے جائیں گے، کیبل آپریٹرز کا مزید کہنا تھا کہ پولز پر موجود کیبلز کو بتدریج انڈر گراؤنڈ کردیا جائے گا۔

تازہ ترین