• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کی بلوچستان میں گورنر اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج دورۂ بلوچستان کے دوران پارٹی عہدیداروں، گورنر بلوچستان اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کی ہیں۔

عثمان بزدار نے تربت میں 100 بستروں پر مشتمل اسپتال اور تفتان میں کمیونٹی سنٹر کے قیام کے منصوبوں کےلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ایک ارب روپےکاچیک دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب بلوچستان کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے متعدد منصوبے لارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پشین میں قبائلی عمائدین سےملاقات میں کہا کہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے، نفرتیں پھیلانے والے ناکام رہیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم خالی نعرے نہیں لگاتے بلکہ عملی طور پر کام کر کے دکھاتے ہیں۔

تازہ ترین