• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سفیر ایندریاس فیراریسی نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اٹلی کے سفیر کو کورونا کے خلاف ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کے سفیر نے خطے میں امن کی کوششوں کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

تازہ ترین