اوپنر بیٹسمین سبلے اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی شاندار بیٹنگ سے انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز تباہی سے بچالیا، دن کے اختتام پر انگلینڈ ٹیم کا اسکور 3 وکٹ پر 207 رنز رہا۔
اولڈ ٹریفورڈ پر شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم کے 3 بیٹسمین صرف 81 رنز پر پویلین پہنچ گئے، روری برنس 15، زیک کرالی صفر اور کپتان جو روٹ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
چوتھی وکٹ پر بین اسٹوکس نے اوپنر سبلے کے ساتھ مل کر شاندار بیٹنگ کی، دونوں کھلاڑیوں نے دن کے اختتام پر ناقابل شکست رہتے ہوئے 126 رنز کی شراکت قائم کی۔
سبلے نے 86 اور بین اسٹوکس نے 59 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس نے 2 اور جوزف نے ایک وکٹ حاصل کی۔