• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید سے پہلے پینشن اور واجبات ادا ہونگے، چیئرمین ای او بی آئی

چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے پینشن اور واجبات ادا ہوں گے، عید سے پہلے 8500 پینشن اور 6000 واجبات کی مد میں ادا ہوں گے۔

چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید نے کہا کہ یکم ستمبر سے پینشنرز یوٹیلٹی اسٹور سے دس فیصد رعایت پر سامان خرید سکیں گے جبکہ پینشن گھر پہنچانےاور پینشنرز کی انشورنس پرکام ہورہا ہے۔

اظہر حمید نے کہا کہ ای او بی آئی کی ڈیجیٹلائزیشن دو سال میں مکمل ہوگی، ڈیجیٹلائزیشن پر 50 کروڑ کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سرینا ہوٹل، او آئی سی ٹاور، آئی ایٹ، جوہر ٹاؤن لاہور کے منصوبے فعال کررہے ہیں، چار منصوبوں سے تین سے چار ارب رینٹل آمدنی ہوگی۔

چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید کا کہنا تھا کہ ایمپلائرز اور ایمپلائیز کا حصہ ایک ایک فیصد بڑھانے کی تجویز ہے، ایمپلائرز اور ایمپلائیز کی مجموعی شراکت آٹھ فیصد ہوجانے سے 36 ارب حاصل ہوں گے۔

اظہر حمید کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی منظوری یا صدارتی آرڈینس کے ذریعے اس کا اطلاق ہوگا، ادارہ مضبوط ہوگا تو نتائج نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن ( ای او بی آئی) نے پنشن میں اضافے کے بعدپنشنرز کو 3ماہ کے بقایاجات اگست میں دینے اور واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین