• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس، شہدائے کشمیر کی یاد میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام تقریب

شہدائے کشمیر کی یاد میں پیرس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں نصب بینر پر نو پاکستان نو انڈیا کے الفاظ سوشل میڈیا پر نئی بحث کا موجب بن گیا۔ اس سلسلے میں تقریب کے میزبان ملک مشتاق پاشا سینیر واہس پرہذیڈنٹ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ ذون نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے ہمیشہ پاکستان اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ہم ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے مگر بعض عناصر کی طرف سے حقائق سے منافی پراپوگنڈ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مظالم کشمریوں کی مدد کرنے پر ہم نے ہمیشہ پاکستان اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اقوام متحدہ کی قرار داد حق خودارادیت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کاحصہ ہے اس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اُن کا کہنا تھاکہ جدوجہد آزادی کی تحریک میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں اور الزام لگایا جدوجہد آزادی کشمیر کی آڑ میں مال کھانے والے ٹاوٹوں کا بھر پور مقابلہ کریں گے اور ان کے انڈیا نواز ایجنڈے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جن افراد کے نام لکھے جارہے ہیں ان میں اکثریت لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ عناصر ہیں جو گائے بھگائے جعلی آئی ڈی بنا کر شریف لوگوں کو بلیک میل کرتے رہتے ہیں ان عناصر کے خلاف ہم نے 13 جولائی کو ہم نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے پلیٹ فارم سے 5 اگست کا پروگرام کریں گے صرف اجازت حاصل کرکے احتجاج کے مقام پر فوٹو سیشن کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا یہی وجہ ہے کہ ہم نے" 5" اگست کے مظاہرے اور ریلی کے پروگرام کا بروقت اعلان کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ سوشل میڈیا پر " بینر" پر "نو پاکستان" نو انڈیا "جو کہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ جس کے چیئر مین یاسین ملک ہیں کا یہ سلوکن نیا نہیں بہت پرانا ہے ۔

یہی بینر قبل ازیں بھی ان کے کئی پروگراموں پر لگا ہوتا تھا مگر 13 جولائی کے پروگرام میں اس پر اعتراض سامنے آیا کیونکہ اس تقریب میں جدوجہد آزادی کشمیر کےلئے جدوجہد کرنے والی والی تنظیمات کے عہدیداروں بھی شریک تھے اور اس کا یہ فیصلہ کہ ہم آئندہ متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے اور غیر کشمیر ان عناصر جن کے بعض ذاتی مفادات ہیں ان کو شامل نہیں نہیں کریں گے اور الزام لگایا کہ وہ اس موقع پر فوٹو سیشن ، اور ذاتی مفاد کےلئے آتے ہیں۔

تازہ ترین