• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا کے رہائشی علاقے میں کینگرو کا مٹر گشت


یوں تو آپ نے پولیس اہلکاروں کو مجرموں کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن یہاں تو پولیس آفیسرز کی کینگرو کو پکڑنے کیلئے دوڑیں لگ گئی ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس آوارہ کینگرو کو ہی دیکھ لیں جو آزادی سے سڑک پر اچھل کود کررہا ہے اور پولیس اہلکار کینگرو کا پیچھا کر رہے ہیں۔

یہ دلچسپ مناظرامریکی ریاست فلوریڈا کے شہر Fort Lauderdale کی سڑک پر دیکھے گئے جہاں ایک آوارہ کینگرو مالک کی نظر بچا کر بھاگ نکلا اور سڑک پر دوڑتا پھرتا رہا۔

یوں آزادی سے سڑک پر گھومتے کینگرو کو دیکھ کر لوگ بیحد خوفزدہ ہوگئے جبکہ کچھ یہ دلچسپ منظر کیمرے میں قید کرنے لگے تاہم کچھ دیر بعد پولیس اور وائلد لائف انتظامیہ کے اہلکار آئے اور کینگرو کو پکڑ کر لے گئے۔

تازہ ترین