• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی بچے کا ٹریڈمل پر بھاگتے فٹبال اُچھالنے کا شاندار مظاہرہ


یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں اور ماہر کھلاڑیوں کوفٹبال کھیلتے ہوئے اور فٹبال سے کرتب بازی کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا۔

لیکن جناب بچے بھی فٹبال کھیلنے اور کرتب دکھانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی بچے کو ہی دیکھ لیں جوفٹبال سے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔ 

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے10 سالہ Roman نامی بچے نے ٹریڈ مل پر بھاگتے ہوئے نہ صرف اپنے ایک پیر سے فٹبال کو اٹھارہ بار اُچھالنے (جگلنگ) سمیت ٹریڈ مل پر رکاوٹوں سے گزرتے ہوئے ٹرکس کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔