• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی، لہسن اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 2 روپے 36 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے مزید کہا کہ ایک ہفتےمیں چینی کی قیمت 82 روپے 96 پیسے سے بڑھ کر 85 روپے 32 پیسے ہوگئی، گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران چینی کی قیمت میں مجموعی طور پر ساڑھے 4 روپے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی کی اوسط قیمت 85 روپے 32 پیسے پر جاپہنچی ہے۔ اسی طرح عید الاضحٰی کے قریب آتے ہی لہسن اور پیاز بھی مہنگے ہو گئے۔

 ایک ہفتے میں لہسن کی فی کلوقیمت میں 7 روپے 52 پیسے اضافہ ہوگیا، لہسن کی قیمت226 روپے فی کلو سےبڑھ کر234 روپے 93پیسےہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےکے دوران چکن، چائے اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین