• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے چکی آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔

ترجمان آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ چکی آٹے کی فی کلو قیمت میں اضافے کا فیصلہ چکی مالکان کے اجلاس میں کیا گیا۔

منظوری کے بعد چکی آٹے کی قیمت میں فی کلو 3 روپے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد قیمت 68 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اوپن مرکیٹ میں گندم کا ریٹ 2100 روپے فی من ہوگیا ہے، گندم مہنگی ہونے کے باعث چکی آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنے پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین