• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوٹلز بھی خالی ہوگئے ہیں۔

تاہم اب ان ہوٹلز کے ریسٹورانٹ میں انسان نہیں بلکہ جانور اس کے مہمان بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔

امریکی ریاست الاسکا کے ایک قصبے گرڈووڈ کے ایک ہوٹل کے ریسٹورانٹ میں ایک ریچھ کو مٹرگشتیاں کرتے دیکھا گیا ہے۔

ایک چھوٹا ریچھ ریسٹورانٹ میں شاید اپنا کھانا تلاش کرنے کے لیے ادھر اُدھر گھومتا رہا۔

اسی دوران ہوٹل اسٹاف کے ایک ممبر نے اس پورے نظارے کو کمیرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔