• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار کا دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے محروم باہمت استاد

دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے محروم پارا چنار کے گلزار حسین مقامی اسکول میں پڑھاتے ہیں اور قبائلی علاقوں میں بچوں کی مدد کرتے ہیں۔

 گلزار حسین 1999 میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دونوں ٹانگوں اور ایک ہاتھ سے محروم ہوگئے تھے۔

باہمت اور بہادر گلزار حسین نے اپنی کمزوری کو کبھی اپنے ارادوں اور خوابوں کے درمیان نہیں آنے دیا اور خوبوں کے حصول کیلئے کوشش جاری رکھی اور آج وہ پاراچنار کے ایک اسکول میں پڑھا رہے ہیں۔

اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس باہمت نوجوان کے پاس مزید مواقع بھی  تھے لیکن گلزار نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے علاقے کے بچوں کو ہی پڑھائیں گے اور اس طرح انہوں نے بچوں کو پڑھانا اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا۔

  گلزار حسین کا تعلق اپر کرم قبائلی ضلع کے لقمان خیل علاقے سے ہے۔ وہ پاراچنار کے سرکاری اسکول میں قلیل معاوضے پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

حال ہی میں گلزار حسین کی ہمت و جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے بھی کچھ پیغامات شیئر کئے تھے جس کے بعد گلزار احمد کو عالمی میڈیا نے شہ سرخیوں میں جگہ دی۔

آئمہ خان نامی صارف نے لکھا کہ گلزار حسین ہمارے معاشرے کا روشن پہلو ہیں۔

تازہ ترین