• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین ہائی کمشنر کا پولیو ورکرز کو خراج تحسین

کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پولیو کے خلاف جنگ میں ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  کہا کہ پاکستان میں کل سے گھر گھر پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 169 انتہائی حساس یونین کونسلز میں پولیو کے قطرے پلانا ترجیح ہے۔

وینڈی گلمور نے کہا کہ پولیو کے موذی مرض سے 7 لاکھ 70 ہزار بچوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ آئیں ہیلتھ کیئر ورکرز سے اظہارِ تشکر کریں، انہیں بھرپور تعاون فراہم کریں۔

پشاور، پولیو ٹائپ ٹو کے 41 کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا میں پولیو ٹائپ ٹو وائرس نے دوبارہ سر اٹھا لیا، رواں سال پولیو ٹائپ ٹو کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 41 کیسز صوبے کے 10 اضلاع سے سامنے آئے، 2019 سے لیکر اب تک صوبے میں پولیو ٹائپ ٹو کے 57 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 5ماہ سے انسداد پولیو مہم نہ چلائی جاسکی، 5 ماہ کے دوران صوبے میں پولیو ٹائپ ون کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کرک، لکی مروت، ٹانک، بنوں اور جنوبی وزیرستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں پولیو ٹائپ ون کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع لکی مروت سے پولیو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کوآرڈی نیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر عبدالباسط نے جیو نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں پولیو کے ٹائپ ٹو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوچکا تھا، 2019 کے وسط میں پولیو ٹائپ ٹو کے کیسز سامنے آئے۔

کوآرڈی نیٹر ای او سی نے کہا کہ ان کیسز کے سامنے آنے کی بڑی وجہ بچوں کا ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 جولائی سے جنوبی وزیرستان میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کررہے ہیں، مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 78 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

تازہ ترین