بھارت میں خونخوار چیتے نے گھر میں گھس کر حملہ کردیا اور شکار کو منہ میں دبوچ کر لے گیا۔
بھارت میں چیتا رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوا اور موقع دیکھ کر ایک پالتو کتے پر حملہ کردیا، چیتے نے اپنے شکار کو سنبھنے کا موقع ہی نہیں اور منہ میں دبا کر لے گیا۔
یہ واقعہ بھارتی ضلع تلی تال میں پیش آیا، گھر میں دو کتے موجود تھے چیتا کا حملہ دیکھ کر دوسرے کتے نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
اس خطرناک واقعے کے دوران گھر میں موجود شخص نے بھی کتے کو بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
یاد رہے کہ بھارت میں جنگلی جانوروں کا انسانی آبادیوں پر حملوں کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل کئی افراد بھی شیروں کا نوالہ بن چکے ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ شیر اپنی غذا کی تلاش میں شہری آبادی کا رخ کرتے ہیں۔