• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اکرم نے سویرے اُٹھنے کا عہد پورا کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے صبح سویرے اُٹھنے کا عہد پورا کر دیا، جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’سب کو صبح بخیر اور اسلام و علیکم ، آج بہت مشکل سے اُٹھا ہوں کیونکہ ایک تو میری عمر 54 سال ہے اور آج صبح ایسا لگ رہا تھا جیسے کسی نے مجھے بوری میں بند کرکے ڈنڈوں سے مارا ہے۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ لیکن میں نے الارم لگایا تھا اور ایک عہد کیا تھا کہ مجھے صبح جلدی اُٹھنا ہے تو میں اُٹھ گیا۔

سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے اپنے موبائل کا کیمرا گھماتے ہوئے کہا کہ یہ نظارا آپ لوگوں کے لیے اور اُمید ہے کہ ہماری نوجوان نسل اس سے متاثر ہوگی۔

ٹوئٹر پر شیئر کردہ اپنی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ جب میں 54 سال کا ہوکر یہ کرسکتا ہوں تو یقیناً آپ بھی ایسا کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ اکیلے آنا مشکل ہے، شنیرا کو بہت یاد کرتاہوں ، وہ چھوٹی بیٹی عائلہ کے ساتھ گھر پر ہیں کیونکہ اس کے ساتھ نکلنا تھوڑا مشکل ہے۔

وسیم اکرم کی یہ ویڈیو برطانیہ کے ملک نارتھ ویلز کی ہے جہاں وہ آج کل اپنی اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ کے بغیر گئے ہوئے ہیں۔ 

تازہ ترین