• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSX: دسمبر 2019 کے بعد ریکارڈ 55 کروڑ شیئرز کا کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں دسمبر 2019 کے بعد ریکارڈ 55 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی شیئرز بازار میں آج 55 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

اس سے پہلے شیئرز بازار میں 2 دسمبر 2019 کو 55 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔

اس روز ہنڈریڈ انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہو ا تھا، لیکن آج انڈیکس کا اضافہ 319 پوائنٹس رہا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 37 ہزار 650 رہا۔

حصص بازار کے کاروبار کی مالیت 19 ارب 52 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 38 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 117 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین