• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر


انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 96 پیسے مہنگا ہوکر 168 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 20 پیسے مزید مہنگا ہوکر 168 روپے کا ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی قدر 1600 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 13 سو 71 روپے بڑھ کر 95 ہزار 379 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر سات ڈالر اضافے سے 1813 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین