• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کو ایتھلیٹ بنانے کیلئے کباڑ کو جم میں تبدیل کردیا

 بیٹی کو ایتھلیٹ بنانے کیلئے کباڑ کو جم میں تبدیل کردیا


بیٹی کو کامیاب کھلاڑی بنانے کےلیے چینی شہری نے کباڑ کی مدد سے جم تیار کرلیا۔

چینی شہری زینگ لانگ اپنی بیٹی کو دنیا کا کامیاب ایتھلیٹ بنانے کے خواہش مند ہیں جس کےلیے وہ روز اس کی ٹریننگ بھی کرواتے ہیں۔

زینگ لانگ کی 17 سالہ بیٹی گوہا 4 سال کی عمر سے ڈور میں حصّہ لے رہی ہیں، لیکن کامیاب کھلاڑی بننے کےلیے گوہا کو سخت ٹریننگ کی ضرورت ہے جس کےلیے ان کے والد روز صبح اٹھ کر انہیں ریلوے ٹریک پر دوڑاتے ہیں۔

زینگ کو احساس ہوا کہ کامیاب ایتھلیٹ بننے کےلیے صرف روز دوڑنا کافی نہیں ہے بلکہ انہیں اپنی بیٹی کو جسمانی طور پر بھی مضبوط بنانا ہوگا جس کےلیے روزانہ کی بنیاد پر جم میں پریکٹس کرنا بھی لازمی ہے لیکن جم میں داخلہ دلوانا ان کےلیے ممکن نہیں تھا اسی لیے انہوں نے کباڑ سے گھر میں ہی جم تیار کرلیا۔

تازہ ترین