• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 فٹ بلندی سے واٹر اسکیئنگ کا دلچسپ مظاہرہ

 11 فٹ بلندی سے واٹر اسکیئنگ کا دلچسپ مظاہرہ


امریکی شہری نے گیارہ فٹ کی بلندی پر جھیل میں واٹر اسکیئنگ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ کرس ڈینز نے ایسا ہی حیرت انگیز کام سرانجام دیا ہے جسے دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔

ریاست مینیسوٹا کے شہر برینیرڈ کے رہائشی کرس ڈئنز کو پانی پر اسکیئنگ کا بے انتہا شوق ہے اور اس نے گیلن اسپرے کو آٹھ فٹ اور 10.5 فٹ بلندی سے اسکیئنگ کرتے دیکھ کر 11 فٹ بلندی سے اسکیئنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیا ریکارڈ بنالیا۔

ڈینز کا کہنا ہے کہ پہلے اس نے ساڑھے 3 فٹ بلندی سے اسکیئنگ کی پھر ساڑھے فٹ بلندی سے اسکیئنگ کرکے پریکٹس کی اور اب 11 فٹ بلندی پر واٹر اسکیئنگ کرکے گیلن اسپرے کا ریکارڈ توڑا ہے۔