• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کی طور خم بارڈر پر ٹیکس چوری سے متعلق بریفنگ

چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) فیض اللّٰہ کاموکا کی جانب سے طور خم بارڈر پر ٹیکس چوری سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ۔

فیض اللّٰہ کاموکا کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا، چیئر مین ایف بی آر نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ابتدائی طور پر 441 ٹرکوں کا ڈیوٹی ادا کیے بغیر کیس رپورٹ ہوا تھا، رپورٹ کے مطابق 328 ٹرکوں نے ڈیوٹی ادا کی تھی۔

 رپورٹ کے مطابق 113 گاڑیاں بغیر ڈیوٹی ادا کیے گزریں، ان کی تحقیقات ہو رہی ہے، ٹرکوں میں خشک میوہ جات، پھل سبزیاں شامل تھیں۔

فیض اللّٰہ کاموکا کے مطابق 900 چھوٹی گاڑیاں بھی ڈیوٹی ادا کیے بغیر گزریں، کسٹم ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹر، سپرنٹنڈنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ گیٹ کیپر، ڈرائیورز بھی اس معاملے میں ملوث ہیں۔

فیض اللّٰہ کاموکا کا مزید کہنا تھا کہ طورخم باڈر پر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے تحقیقات میں مدد ملی، طورخم باڈر پر ٹرمینل آپریٹرز کے درمیان رابطے کا فقدان بھی دیکھا گیا جبکہ طورخم باڈرز پر کلیکٹرز، اسٹاف کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

چیئر مین ایف بی آر فیض اللّٰہ کاموکا نے کہا ہے کہ سسٹم کو آٹومیشن کی طرف لے جا رہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے طورخم باڈر پر کمپلیکس بنانے کا منصوبہ ہے، چین کا ایف ٹی اے ڈیٹا لائیو آرہا ہے، دیگر ٹرانزیکشن کا ڈیٹا 3 ماہ بعد مل رہا ہے۔

تازہ ترین