• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، ترقیاتی اسکیموں کیلئے 13 ارب 89 کروڑ کے فنڈز کی منظوری

صوبہ پنجاب میں 5 ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کے لیے 13 ارب 89 کروڑ 32 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے ۔

پنجاب کی صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس سیکریٹری پی اینڈ ڈی کی زیر صدارت ہوا، ترقیاتی اسکیموں میں سیالکوٹ واٹر سپلائی سیوریج سسٹم کی بحالی بھی شامل ہے ۔

ترقیاتی اسکیموں میں شہر ساہیوال میں روڈ ورکس کی اپ گریڈیشن کے منصوبے سمیت خاندانی بہبود آبادی کے مراکز میں توسیع کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین