• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 49 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

حصص بازار میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس نے 570 پوائنٹس بینڈ میں کاروبار کیا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 37941 رہی۔

یہ بھی پڑھیے: ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 پوائنٹس اضافے سے 37700 پر بند ہوا  ۔

بازار میں آج 45 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 19 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن دس ارب روپے کم ہو کر سات ہزار ایک سو چھ ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین