• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سعد رفیق کیس، سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ ساز ہے، ارشد بٹ

پاکستان قومی محاذ آزادی کے مرکزی رہنما ارشد بٹ نے خواجہ سعد رفیق  کے مقدمے  میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخ ساز فیصلہ قرار دیا یے۔

ارشد بٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومت اور نیب کے کرپشن اور احتساب کے ڈھکوسلے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا اب نام نہاد احتساب اور سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کیا جائے۔ قومی محاذ آزادی کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب پر عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔

ارشد بٹ نے مطالبہ کیا کہ نیب کو فی الفور ختم کیا جائے اور نیب کے سربراہ سابق جسٹس جاوید اقبال فوراً مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا نیب کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کا کوئی جواز باقی نہیں رہ گیا۔

پاکستان قومی محاذ آزادی مطالبہ کرتا ہے کہ میر شکیل الرحمان کے خلاف مقدمات ختم کئے جائیں اور انہیں فوراً رہا کیا جائے۔

انہوں نے اسلام آباد میں سینئیر صحافی مطیع اللّٰہ جان کو تحویل میں لئے جانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کی بخیریت واپسی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین