• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انسانوں سے ڈر لگتا ہے صاحب، جانوروں سے نہیں، یہ کہنا ہے باصلاحیت اور باہمت عائشہ کا جو سپر ہائی وے کراچی میں قائم منڈی میں قربانی کے جانور فروخت کرنے آئی ہیں۔

اس عید الاضحیٰ پر بھی سپرہائی وے کراچی میں وسیع و عریض مویشی منڈی کا انتظام کیا گیا ہے۔

قربانی فریضہ ہونے کے علاوہ شوق بھی ہے، سو اس شوق کی تسکین کے لیے اس بار بھی ایک سے بڑھ کر ایک جانور دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

کہیں پنجاب کے گبرو مویشی تو کہیں سبی کے لمبے تڑنگے بیل، تاہم یہاں موجود ہیں ایک خاتون بیوپاری عائشہ جنہوں نے اس مشکل کام میں بہت سے مرد بیوپاریوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

عائشہ غنی ایک باہمت لڑکی ہے، بائیکر بھی ہیں اور کاروبار کرنے کا شوق بھی رکھتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ انہیں جانوروں سے تو نہیں لیکن انسانوں سے ڈر ضرور لگتا ہے۔

اب تک دس جانور فروخت کرنے والی عائشہ ایک ایسی باہمت لڑکی ہے جو دوسری لڑکیوں کے لیے مثال بننا چاہتی ہے۔

تازہ ترین