• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیاسی گلہری کی راہگیر سے پانی مانگنے کی ویڈیو وائرل


پیاس سے بے حال گلہری راہ گیر سے پانی مانگنے پر مجبور ہو گئی، اس دل پگھلا دینے والے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو گئی۔

بھارتی ریاست اڑیسہ میں تعینات فاریسٹ افسر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک پیاسی گلہری ایک راہ گیر سے بار بار پانی مانگتی دکھائی دے رہی ہے۔

ویڈیو کے مطابق گرمی اور پیاس سے بے حال گلہری نے پاس کھڑے ایک شخص کے ہاتھ میں پانی کی بوتل دیکھی تو دوڑتی ہوئی اس کے پاس آئی اور پچھلی ٹانگوں پر کھڑی ہو کر اس سے باقاعدہ طور پر پانی مانگنے لگی۔

ویڈیو میں گلہری کھڑی ہو کر بار بار پانی کیلئے اشارے کر رہی ہے، قریب کھڑی عورت مرد سے کہہ رہی ہے کہ یہ پیاسی ہے، تم اسے پانی کیوں نہیں دے رہے، اس کے بعد اس شخص نے بوتل گلہری کے منہ سے لگا دی۔