• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بے بس، اوگرا کا آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافہ


حکومت آئل ٹینکرز مالکان کے سامنے بے بس ہوگئی، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 9.60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم اگست 2020 سے ہوگا۔

اس اضافے کے بعد آئل ٹینکر کا نیا کرایہ 102روپے 93 پیسے فی کلو میٹر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کرایہ 40 ہزار لیٹر تیل کے آئل ٹینکر کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ دنوں ہڑتال ختم کرنے کے لیے کرائے بڑھانے کی شرط رکھی تھی۔

وفاقی وزیرِ پٹرولیم نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو کرایوں سمیت دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی تھی۔

خیال رہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں ہڑتال کی وجہ سے شہر میں بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہم کا عمل رک گیا تھا۔

اس وجہ سے شہر میں تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا، تاہم اسی دوران وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے آئل ٹینکرز ایسوسی سے مذاکرات کیے اور انہیں ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی تھی۔

مذاکرات کی کامیابی کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان بھی کردیا تھا۔

تازہ ترین