• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: انڈیکس میں 104 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں بدھ کو کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستانی حصص بازار کا ہنڈریڈ انڈیکس آج 104 پوائنٹس اضافے سے 37 ہزار 804 پر بند ہو اہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 434 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 37 ہزار 985 رہی۔

حصص بازار میں آج 40 کروڑ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 80 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 121 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین