• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید قربان سے قبل اشیا خور و نوش کی قیمتیں بڑھ گئیں


عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی سرگودھا میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

ٹماٹر، پیاز، لہسن، ادرک، گرم مصالحہ جات کی قیمتیں 20 سے 25 فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں۔

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مہنگائی کا جن ایک مرتبہ پھر بوتل سے باہر نکل آیا، ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور سرگرم ہوگئے۔

عید قربان پر استعمال ہونے والے گرم مصالحہ جات، لہسن، ادرک، سبز مرچیں، پیاز، ٹماٹر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اشیاخورونوش کی قیمتیں مانیٹر کی جارہی ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کے بے لگام مہنگائی کو کوئی روکنے والا نہیں۔

شہریوں نے مزید کہا کہ ہر گھنٹے کے بعد نئے نرخ منظر عام پر آرہے ہیں، ناجائز منافع خوروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی لہر کو روکنے کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین