• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس دان کورونا ویکسین بنانے کےلیے امید افزا کام کر رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

ڈائریکٹر عالمی ادارہ صحت ایمرجنسی پروگرام مائیک ریان نے جنیوا میں  پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنس دان کورونا کےخلاف ویکسین بنانے کےلیے امیدافزا کام کر رہے ہیں۔

 مائیک ریان کا مزید کہنا تھا کہ  کورونا ویکسین کا استعمال اگلے سال کے اوائل سے پہلے ممکن نہیں ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ویکسین کی یکساں فراہمی کے لیے کوششیں کر رہےہیں، عالمی ادارہ صحت کی زیادہ توجہ وبا کا پھیلاؤ روکنے پر ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 50 لاکھ 99 ہزار 660 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 19 ہزار 609 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 53 لاکھ 63 ہزار 591 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 63 ہزار 637 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 91 لاکھ 16 ہزار 460 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین