• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین آئندہ سال کے اوائل تک دستیاب ہوگی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا ہے کہ آئندہ سال کے اوائل میں کورونا ویکسین دستیاب ہوگی مگر اُس کے مؤثر ہونے کا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس وقت کوروناکے پھیلاؤ کو روکنا سب سے اہم کام ہے کیونکہ اس کی وجہ سے جانی ، مالی اور تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔

مائیکل ریان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں اسکول کی بہت اہمیت ہے، ہم بچوں کو اسکول واپس لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، اگر کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب رہے تو اسکول اور تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

کورونا ویکسین کے حوالے سے مائیکل ریان کا کہنا تھا کہ ’ایسی ویکسین تیار کرنا ہوگی جس سے لوگوں کی حفاظت یقینی ہو اور یہ کارآمد بھی ہو، آئندہ سال کے اوائل میں کورونا ویکسین دستیاب ہوگی اور لوگ اسے حاصل بھی کرسکیں گے‘۔

تازہ ترین