• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پہلی بار 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی


ملک میں پہلی بار دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔ جولائی میں سونے کی فی تولہ قیمت 12800 روپے بڑھ چکی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2300 روپے اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قدر 1972 روپے اضافے سے ایک لاکھ 566 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 26 ڈالر اضافے سے 1882 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین