• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جولائی کا دوسرا منفی دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو جولائی کا دوسرا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 37 ہزار 578 رہا۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 563 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 38 ہزار 106 رہی۔

حصص بازار میں آج 34 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت چودہ ارب روپے سے زائد رہی۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 84 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین