عادت خراب ہوجائے تو ایک انسان کو تو ہم نے غیرقانون کام کرتے اور چوریاں کرتے دیکھا ہے، لیکن اب جانوروں میں بھی یہ سلسلہ شروع ہوگیا۔
روس میں ایک ایسی بلی دیکھی گئی جو شاید اسی ڈگر پر چل نکلی ہے۔
یہ بلی چوہے پکڑنے سے زیادہ چوہے خریدنے کے خواب دیکھ رہی تھی۔
روس کے ایک ہوٹل میں یہ بلی کیشیئر کے ڈبے سے نوٹوں کی گڈی لے بھاگی۔
تاہم وہ زیادہ دور نہ بھاگ سکی اور رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔