• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈے کے اوپر سے کالی مرچ ہٹائی گئی تو کیا ہوا؟

انڈہ کھانے کے شوقین شخص نے انڈے پر سے کالی مرچ ہٹائی تو حیران رہ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کے شہر سگوجنا میں ایک شہری کو انڈے کے اوپر کالی مرچ پسند نہیں آئی اور اس کو ہٹانے کے لیے عجیب و غریب طریقہ اختیار کیا تو اسے لینے کے دینے پڑ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈے کے اوپر سے کالی مرچ ہٹانے کے لیے وکیوم کلینر کا استعمال کیا جارہا ہے، کالی مرچ پلیٹ کے سائیڈ میں موجود تھی وہ تو وکیوم کلینر کے اندر چلی گئی لیکن جب وہ زردی کے اوپر سے مرچ ہٹانے لگا تو پورا انڈہ ہی وکیوم کلینر کے اندر چلا گیا۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تین ہزار سے زائد تبصرے کیے گئے ہیں اور چالیس ہزار 54 لوگوں نے اسے پسند کیا۔

تازہ ترین