• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: پیانو بجاتے ہوئے ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ


یوں تو آپ نے اکثر افراد کو ریوبک کیوب حل کرتے دیکھا ہی ہوگا، لیکن  میوزک پرفارمنس کے ساتھ ریوبک کیوب حل کرنے کی مہارت شاید ہی آپ نے کبھی دیکھی ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو ایک ہاتھ سے پیانو پر موسیقی کی خوبصورت دھنیں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے ہاتھ سے ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے 18سالہ جمی لوئی کی ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین